ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پور کے سابق نوکرشاہ کے گھر کی تلاشی،سابق وزیراعلی پربھی کساشکنجہ

منی پور کے سابق نوکرشاہ کے گھر کی تلاشی،سابق وزیراعلی پربھی کساشکنجہ

Tue, 05 Sep 2017 21:28:37    S.O. News Service

امفال، 5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پولیس نے کل منی پورکے سابق بیوروکریٹ کے گھر کی تلاش لی۔ایک سابق وزیر اعلی اور پانچ دیگر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرمیں اس بیوروکریٹ کا نام آنے کی وجہ سے اس کی تلاشی لی گئی ہے۔ایف آئی آر میں ان سب پر مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔یہ معلومات ایک سینئر پولیس اہلکار کی طرف سے دی گئی تھی۔پولیس افسر نے بتایا کہ ایک عدالت کی طرف سے سرچ وارنٹ جاری کرنے کے بعد کل امپھال کے مغربی ضلع میں منی پور ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ایم ڈی ایس)کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر وائی ننگ تھیم کے گھر پر چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی میں کیاملا اس کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ایم ڈی ایس میں مبینہ مالی بدعنوانی کے الزام میں منی پور کے سابق وزیر اعلی ابوبی سنگھ اور ریاست کے پانچ سابق سینئر نوکرشاہوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں ننگ تھیم کا نام سامنے آیا ہے۔یہ پانچ سابق اعلی بیوروکریٹ میں تین سابق چیف سیکریٹری اور دو ایم ڈی ایس کے افسران ہیں۔وہیں کانگریس ایم ایل اے این لوکین سنگھ نے کہا کہ اس تقریب میں ایف آئی ایف کو ایک پروگرام کے دوران سیاسی بدلہ کہا ۔ریاست میں مارچ میں ہوئے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ گزشتہ 15سالوں میں ہوئے تمام مالی گھوٹالوں کی جانچ کرے گی۔


Share: